QR CodeQR Code

آزادی مارچ سے کالعدم تنظیموں کے پرچم لہرانے والے متعدد افراد گرفتار

2 Nov 2019 16:18

جلسہ گاہ میں مولانا فضل الرحمان سمیت پارٹی کے دیگر رہنما موجود نہیں تاہم ہزاروں کی تعداد میں شرکا موجود ہیں۔ ہر جانب جے یو آئی (ف) کے جھنڈوں کی بہار ہے، جلسہ گاہ کے اندر جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے رضاکار انتہائی منظم انداز میں اپنی اپنی تفویض کردہ ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں آزادی مارچ کے شرکا وفاقی دارالحکومت میں دوسرے روز بھی موجود ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں کراچی سے شروع ہونے والا آزادی مارچ گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا، حکومت سے کئے گئے معاہدے کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا طے کئے گئے راستے سے ہوتے جلسہ گاہ پہنچے تھے اور دوسرے روز بھی یہیں موجود ہیں۔ جلسہ گاہ میں مولانا فضل الرحمان سمیت پارٹی کے دیگر رہنما موجود نہیں تاہم ہزاروں کی تعداد میں شرکا موجود ہیں۔ ہر جانب جے یو آئی (ف) کے جھنڈوں کی بہار ہے، جلسہ گاہ کے اندر جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے رضاکار انتہائی منظم انداز میں اپنی اپنی تفویض کردہ ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

جلسہ گاہ میں شرکا کے لیے قیام و طعام کے لیے مناسب انتظامات کئے ہیں اور ان کا عزم و حوصلہ جواں رکھنے کے لیے لاؤڈ اسپیکر پر مسلسل پارٹی نغمے نشر کئے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے تمام سیکیورٹی اداروں پولیس، رینجرز اور ایف سی کو الرٹ کر دیا ہے جبکہ ناخوشگوار صورت حال میں حالات پر قابو پانے کے لیے فوج کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 825252

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825252/آزادی-مارچ-سے-کالعدم-تنظیموں-کے-پرچم-لہرانے-والے-متعدد-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org