0
Saturday 2 Nov 2019 18:36

قومی اداروں پر تنقید انتہائی افسوسناک ہے، شوکت یوسفزئی

قومی اداروں پر تنقید انتہائی افسوسناک ہے، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ چند ہزار لوگ وزیراعظم سے استعفٰی ہرگز نہیں لے سکتے، حکومت کے فیصلے سڑکوں پر نہیں ہوتے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ قومی اداروں پر تنقید انتہائی افسوسناک ہے، مولانا فضل الرحمٰن، اپوزیشن رہنما قومی اداروں پر تنقید نہ کریں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ قوم پر جب بھی مشکل وقت آیا پاک فوج نے ذمہ داری پوری کی، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوج نے خون کا نذرانہ دیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پارلیمانی سسٹم کے ذریعے وزیراعظم بنے، چند ہزار لوگ وزیراعظم سے استعفٰی ہرگز نہیں لے سکتے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ فضل الرحمٰن بتائیں ان کا کونسا مینڈیٹ چوری ہوا ہے؟ معاہدے کی پاسداری نہ کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔ اس سے قبل گذشتہ روز وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک سیٹ جیتنے والے بھی استعفٰی کا مطالبہ کر رہے ہیں، آپ نے کہا تھا دھاندلی ہوئی یہ نہیں کہاں کہاں دھاندلی ہوئی ہے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا کام مودی کو خوش کرنا تھا، یہ تو کہتے تھے 15 لاکھ لوگ لے کر آئیں گے، ان سے پوچھیں کتنے لوگ لے کر آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 825278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش