QR CodeQR Code

کراچی سے دہشتگردوں کے خاتمے میں رینجرز نے اہم کردار ادا کیا، گورنر سندھ

2 Nov 2019 19:03

پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کو معاشی و تجارتی استحکام بخشنے میں رینجرز کا کلیدی کردار ہے، جس کا واضح ثبوت بین الاقوامی سطح پر تجارتی وفود اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی کراچی آمد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 27ویں پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی ایک پُروقار تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا پریڈ گراﺅنڈ کراچی پہنچے پر استقبال کیا، بعد ازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل کو چاک و چوبند دستوں نے سلامی بھی پیش کی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ رینجرز کا کردار کراچی میں بحالیِ امن میں نہایت اہم ہے، شہر سے دہشتگردوں کے خاتمے میں بھی رینجرز نے اہم کردار ادا کیا ہے، آج رینجرز کی کاوشیں صوبے بھر میں بحالی امن کی صورت میں نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بحالی امن کے ذریعے کراچی کو معاشی و تجارتی استحکام بخشنے میں رینجرز کا کلیدی کردار ہے، جس کا واضح ثبوت بین الاقوامی سطح پر تجارتی وفود اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی کراچی آمد ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 825286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825286/کراچی-سے-دہشتگردوں-کے-خاتمے-میں-رینجرز-نے-اہم-کردار-ادا-کیا-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org