0
Saturday 2 Nov 2019 19:43

مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا 90واں دن، تاریخی جامع مسجد مقفل

مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا 90واں دن، تاریخی جامع مسجد مقفل
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں آج سنیچر کو 90 ویں دن بھی صورتحال میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی بلکہ کپواڑہ سے قاضی گنڈ تک ہڑتالی صورتحال کے نتیجے میں عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ شہر سرینگر کے حساس علاقوں میں جزوی ناکہ بندی کے نتیجے میں خواجہ دگر کی تقریب بھی ممکن نہیں ہو سکی۔ جامع مسجد سرینگر مسلسل 13 ویں ہفتے بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے بند رہی۔ اُدھر تیسرے ماہ میں بھی انٹرنیٹ پر بندشیں عائد ہیں جبکہ پری پیڈ فون بدستور منقطع ہے، سرینگر کے مختلف حصوں میں کل جمعہ کو لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندیاں عائد رہیں جس کی وجہ سے جہاں نوہٹہ میں واقع تاریخی جامع مسجد کے منبر و محراب لگاتار 13 ویں ہفتے بھی خاموش رہے۔

اطلاعات کے مطابق 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی تشکیل نو سے متعلق لئے گئے پارلیمانی فیصلہ جات کیخلاف کشمیر وادی میں شروع ہوئی، غیر اعلانیہ ہڑتال اور کرفیو ہنوز جاری ہے۔ کشمیر میں آج بھی ہمہ گیر ہڑتال دیکھنے و ملی، شہر و گام میں سناٹا چھایا رہا۔ تین ماہ گزر جانے کے بعد بھی موبائل سہولیت اور انٹرنیٹ خدمات بحال نہیں کی گئی، مسلسل تشویشناک صورتحال سے عام کشمیر سخت پریشان میں مبتلا ہے اور چاہتے ہیں کہ جلد از جلد حالات ٹھیک ہو جائیں تاکہ کم سے کم بچے سکول جا سکیں۔ ادھر 31 اکتوبر کو نئے قوانین کے تحت مقبوضہ کشمیر میں نئے آفسروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ کشمیری عوام سخت مشکلات کے باوجود بھارت کے دفعہ 370 کی منسوخی کے فیصلے کیخلاف ہیں اور اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 825289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش