0
Saturday 2 Nov 2019 19:50

مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعزیرات ہند لاگو، بار ایسوسی ایشنوں کا خاتمہ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعزیرات ہند لاگو، بار ایسوسی ایشنوں کا خاتمہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے بھارت زیرانتظام علاقوں میں تبدیل ہونے کیساتھ ہی یہاں بیشتر بھارتی قوانین نافذ العمل ہو گئے۔ بھارتی پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کئے گئے جموں و کشمیر تشکیل نو قانون کی رو سے، جموں و کشمیر کی سرکاری زبان کا تعین اسمبلی کرے گی، تاہم لداخ اور جموں و کشمیر کیلئے اب مشترکہ ہائیکورٹ ہوگا اور اثاثوں و جائیداد کی تقسیم کاری کا عمل بھی شروع ہوگا۔ بار ایسوسی ایشنوں کا خاتمہ ہوا اور ابرونسل معرض وجود میں آئے، انسداد رشوت ستانی بیورو کے حوالے سے لیفٹنٹ گورنر کو امتیازی اختیارات حاصل ہونگے۔

اطلاعات کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کو دو مرکزی زیرانتظام علاقوں میں تقسیم کرنیوالے قانون کے مطابق قانون ساز اسمبلی قانونی طور پر نئی دہلی کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں ایک یا اس سے زائد زبانوں کو اپنی سرکاری زبان کے طور پر استعمال کر سکتی ہے۔ تشکیل نو قانون کے مطابق اسمبلی کی کارروائی سرکاری زبان یا نئی دہلی کے زیر انتظام علاقے کی زبانوں یا ہندی یا انگریزی میں ہوگی۔ ایکٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام بل، قانون اور حکمنامے، قوانین و قواعد اسمبلی کی طرف سے انگریزی زبان میں جاری ہوں گے۔ کشمیری عوام سخت مشکلات کے باوجود بھارت کے دفعہ 370 کی منسوخی کے فیصلے کیخلاف ہیں اور اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 825290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش