0
Saturday 2 Nov 2019 19:56

مقبوضہ کشمیر میں 90ویں روز بھی انٹرنیٹ سروس معطل

مقبوضہ کشمیر میں 90ویں روز بھی انٹرنیٹ سروس معطل
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں تین ماہ سے لگاتار انٹرنیٹ کی معطلی کی باعث طلباء و تاجروں سمیت تمام شعبہ جات کی مشکلات و مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کو بھارتی حکومت نے دفعہ 370 کو منسوخ کرکے ریاست جموں و کشمیر کو نئی دہلی کے زیرِانتظام دو علاقوں میں تقسیم کر دیا تھا، اس فیصلے سے چند گھںٹے قبل ہی جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ، براڈ بینڈ اور تمام مواصلاتی رابطے منقطع کر دیئے تھے۔ انتظامیہ نے خطے جموں و لداخ میں 2 جی انٹرنیٹ و موبائل سروس بحال کر دی تھی، لیکن وادی کشمیر میں انٹرنیٹ سورس اور موبائل سہولیت پر مسلسل پابندی ہے۔

انٹرنیٹ کی معطلی کے باعث طلباء اور تاجروں سمیت تمام شعبہ جات کی مشکلات و مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انٹرنیٹ خدمات پر پابندی کی وجہ سے اہلیان کشمیر کو شدید مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔ پیشہ ور افراد کا کام اور طلباء کی پڑھائی بری طرح سے متاثر ہے۔ طلباء اور روزگار کی تلاش میں برسر جد و جہد نوجوان آن لائن فارم جمع نہیں کر پا رہے ہیں۔ انٹرنیٹ کے بریک ڈاؤن سے جامع پروجیکٹوں کا کام بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔ انٹرنیٹ پر پابندی کے نتیجے میں وادی کشمیر میں آئی ٹی سیکٹر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے جبکہ میڈیا اداروں سے وابستہ نمائندوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کیلئے گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی اخباروں کی اشاعت بھی تین ماہ سے متاثر ہے۔
خبر کا کوڈ : 825291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش