0
Saturday 2 Nov 2019 20:02

جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ پر پابندی قابل مذمت ہے، جمعیت ہمدانیہ

جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ پر پابندی قابل مذمت ہے، جمعیت ہمدانیہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر جمعیت ہمدانیہ نے خوجہ دگر کی تقریب اور تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ پر حکومتی قدغن کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے مداخلت فی الدین قرار دیا ہے۔ جمعیت ہمدانیہ نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے مذہبی فرائض سے روکنا بھارت کے سیکولر اور جمہوری کردار پر کاری ضرب ہے۔ جمعیت ہمدانیہ کے بیان میں کہا گیا کہ 5 اگست کے بعد تاریخی جامع مسجد سمیت وادی کشمیر کے کئی بڑی مساجد اور درگاہوں کے منبر و محراب خاموش کر دیئے گئے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس دوران بلند پایہ ولی کامل، داعی اسلام حضرت بہاو الدین نقشبندی صاحب کا عرس مبارک کے سلسلے میں میر واعظ کشمیر مولانا ریاض ہمدانی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ خواجہ بزرگ کی تعلیم، عبادت، ریاضت، تقوی اور اسلامی خدمات کا ایک سنہرا باب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ولی کا عرس منانے سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ درایں اثنا جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر جسٹس حسنین مسعودی نے خوجہ دیگر پر پابندی عائد کرنے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مذہبی آزادی بھی سلب کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ سے ہماری مساجد، خانقاہوں اور زیارات گاہوں میں نماز جمعہ یا اذان دینے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جو ہمارے دینی مساوات میں بے جا مداخلت ہے۔ انہوں نے حکومت کو ایسے حربوں اور احکامات سے گریز کرنے کی بات دہرائی۔
خبر کا کوڈ : 825292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش