0
Saturday 2 Nov 2019 20:01

ہم سیاسی جنگ لڑنا چاہتے ہیں، عبداالغفور حیدری

ہم سیاسی جنگ لڑنا چاہتے ہیں، عبداالغفور حیدری
اسلام ٹائمز۔ جے يو آئی رہنماء مولانا غفورحيدری نے کہا ہے کہ اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہمارے پاس بہت سے آپشن ہيں۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے غفور حیدری نے کہا کہ اجتماعی استعفوں،ملک ميں لاک ڈاؤن اور جيل بھرو تحريک کے آپشنز موجود ہيں،جو بھی فيصلہ ہوگا وہ آزادی مارچ کے شرکاء کو بتا ديا جائے گا۔ اس کے علاوہ مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ہم نے ایسے کوئی جھنڈے نہیں دیکھے، یہاں صرف 9 جماعتوں کے جھنڈے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری صفوں میں 10 ہزار ایسے رضاکار بھی ہیں، جن کو میں خود بھی نہیں جانتا، وہ خفیہ طور پر تخریب کاروں پر نظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی جنگ لڑنا چاہتے ہیں، عمران خان سے جنگ لڑنا چاہتے ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 825293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش