QR CodeQR Code

بھارت میں شدید معاشی بحران درپیش ہے، رپورٹ

2 Nov 2019 20:07

کوئلے کی کان کنی میں پیداوار منفی سطح تک جا پہنچی ہے اس سے مینو فیکچرنگ سیکٹر کی مندی کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ گذشتہ برس ستمبر میں مینو فیکچرنگ سیکٹر کی پیداوار میں 4.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں معاشی بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ مینو فیکچرنگ سیکٹر میں پیداوار کے متعلق رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں 5.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو اگست میں 0.5 فیصد تھی۔ مینو فیکچرنگ سیکٹر کے انڈیکس میں کمی کوئلے کی کان کنی میں کمی کی وجہ سے آئی ہے۔ کوئلے کی کان کنی میں پیداوار منفی سطح تک جا پہنچی ہے اس سے مینو فیکچرنگ سیکٹر کی مندی کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ گزشتہ برس ستمبر میں مینو فیکچرنگ سیکٹر کی پیداوار میں 4.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ درایں اثنا حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دفعہ 370 اور ریاست جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی کارروائی کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرکے رائے دہندگان کو جذباتی بنانے کی فکر میں لگے ہوئے ہیں جبکہ بھارت کی معاشی حالت انتہائی کمزور ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مہنگائی آسمان کو چھو چکی ہے اور بے روزگاری میں ہر دن اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انسان پریشانیوں میں مبتلا ہوکر رہ گیا ہے۔ راہل گاندھی نے بھاجپا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے مہاراشٹر اور ہریانہ میں عوامی جلسوں کے دوران دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کا بیان دے کر لوگوں سے ووٹ بھاجپا کے حق میں دینے کی یہ کہتے ہوئے تلقین کی کہ بی جے پی کو سخت فیصلے لینے میں کسی ہچکچاہٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کب تک دفعہ 370 کے پیچھے چھپے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 825295

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825295/بھارت-میں-شدید-معاشی-بحران-درپیش-ہے-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org