QR CodeQR Code

آزادی مارچ، رہبر کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم کا استعفیٰ اور نئے انتخابات اپوزیشن کا مشترکہ مطالبہ

2 Nov 2019 22:01

اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے کنونیئر اکرم درانی کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ جس میں اپوزیشن کی نو سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد اکرم درانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج رہبر کمیٹی میں مستقبل کے فیصلے کیے گئے، تمام جماعتوں کا اتفاق ہے کہ آزادی مارچ کے مقاصد جس میں وزیراعظم کا استعفیٰ، فوج کے بغیر نئے انتخابات کروائے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے استعفے، نئے انتخابات پر اتفاق کیا ہے، اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے کنونیئر اکرم درانی نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کیلئے ہماری پہلی شرط استعفیٰ ہے، ہم رابطہ رکھنے سے خائف نہیں ہیں، سب سے پہلے حکومت کو اپنا لب ولہجہ درست کرنا ہو گا، آئندہ کے آپشنز میں اسمبلیوں سے استعفے، لاک ڈاؤن، ہائی ویز بلاک کی تجویز زیر غور ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے کنونیئر اکرم درانی کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ جس میں اپوزیشن کی نو سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد اکرم درانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج رہبر کمیٹی میں مستقبل کے فیصلے کیے گئے، تمام جماعتوں کا اتفاق ہے کہ آزادی مارچ کے مقاصد جس میں وزیراعظم کا استعفیٰ، فوج کے بغیر نئے انتخابات کروائے جائیں۔ اس مقصد کو آگے بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔

رہبر کمیٹی برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے رابطے کرنے کی تجویز دی ہے۔ہم رابطہ رکھنے سے خائف نہیں ہیں لیکن ہمارے وزیراعظم کی گلگت کی تقریر سامنے ہے، پرویز خٹک کی بات جو کہتا استعفے پر کوئی بات نہ کرے۔ یہ سب جمہوری جماعتیں ہیں، ہماری پہلی شرط استعفیٰ ہے، ہم رابطے سے انکاری نہیں ہے، سب سے پہلے حکومت کو اپنا لب ولہجہ درست کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں تمام غیر جمہوری قوتوں کو خبردار کیا گیا ہے۔ میں جو بھی بات کرتا ہوں وہ ساری جماعتوں کا متفقہ فیصلہ اور زبان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ یہ ساری تجاویز ساری جماعتوں میں جائے گی، اسمبلیوں سے استعفے، لاک ڈاؤن، ہائی ویز کو بلاک کرنے کے آپشن موجود ہیں۔ ہم فیصلے کریں گے کہ کس نے ڈی چوک جانا ہے، کیسے جانا ہے، ڈی سی اسلام آباد کے درمیان معاہدہ ہوا۔ دوسری جانب نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ رہبر کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں اس بات پہ متفق نہیں ہو سکیں کہ دھرنا یہیں تک محدود رکھیں یا آگے جائیں۔ 


خبر کا کوڈ: 825312

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825312/وزیراعظم-کا-استعفی-اور-نئے-انتخابات-اپوزیشن-مشترکہ-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org