0
Saturday 2 Nov 2019 22:51

اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں ایک فلسطینی شہید اور 2 زخمی

اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں ایک فلسطینی شہید اور 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کی فضائی کارروائی میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کی پٹی پر تابڑ توڑ فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں 27 سالہ احمد الشہری شہید اور 2 فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔ فضائی حملے کی زد میں چند رہائشی گھر بھی آگئے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں کو خان یونس کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ تینوں نوجوان حماس کی ایک چیک پوسٹ کے نزدیک بیٹھے ہوئے تھے جب فضائی حملہ کیا گیا۔ ادھر اسرائیلی حکام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماس کے ایک تربیتی مرکز اور ایک چیک پوسٹ کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا ہے۔ یہ کارروائی حماس کی جانب سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ داغے جانے کے ردعمل میں کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 825319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش