0
Saturday 2 Nov 2019 23:31

چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کا برن یونٹ کا دورہ، سانحہ تیزگام کے زخمیوں سے ملاقات 

چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کا برن یونٹ کا دورہ، سانحہ تیزگام کے زخمیوں سے ملاقات 
اسلام ٹائمز۔ چیف وہپ قومی اسمبلی و ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے کہاہے کہ تیزگام ٹرین حادثے میں مرحومین کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دوسری جانب زخمیوں کے علاج معالجہ کیلئے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برن یونٹ ملتان میں تیزگام سانحہ کے زخمیوں کی عیادت کرنے کے موقع پر کیا۔ جبکہ اس موقع پر اشرف ناصر خان، را آصف، شاہد محمود انصاری، ظہیر اعوان، ملک معاویہ، نعمان جانی ہمراہ تھے۔ ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے مریضوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے حوالے سے خصوصی دعا بھی کی، اس موقع پر مزید کہا کہ تیزگام حادثے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرین حادثہ کے مرحومین کے ورثا کو حکومت کی جانب سے امدادی معاونت بھی کی جائے گی اور زخمیوں کے علاج معالجہ پر خصوصی توجہ مرکوز کی جارہی ہے، ایسے دل ہلا دینے والے واقعات پر پوری قوم نہ صرف افسردہ ہے بلکہ اس سانحہ کی وجہ سے ہم رنجیدہ اور افسردہ بھی ہیں، اللہ تعالی سانحہ کے شکار ہونے والے مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ورثاکو صبر جمیل عطا کرے۔
 
خبر کا کوڈ : 825330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش