QR CodeQR Code

مولانا سمیع الحق کا مشن پورا کرکے دم لیں گے، حامد الحق حقانی

3 Nov 2019 00:01

جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (س) کے امیر کا کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق کا نظریہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور اسلامی ممالک کو بیرونی قوتوں کے تسلط سے آزاد کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت (ص) کے تحفظ کے سلسلہ میں مولانا سمیع الحق کا قائدانہ کردار امت کی ترجمانی تھا اور اسی وجہ سے انہیں شہید کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیر اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کے مشن کو پورا کرکے دم لیں گے۔ مولانا حامد الحق حقانی نے جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق کا نظریہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور اسلامی ممالک کو بیرونی قوتوں کے تسلط سے آزاد کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت (ص) کے تحفظ کے سلسلہ میں مولانا سمیع الحق کا قائدانہ کردار امت کی ترجمانی تھا اور اسی وجہ سے انہیں شہید کیا گیا۔ انہیں شہید ناموس رسالت کا لقب دیا جاتا ہے اور عہد کیا جاتا ہے کہ ان کا مشن جاری رہے گا۔

مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ حکومت اور اس کے مقتدر اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی سازش کو بے نقاب کریں اور قاتلوں کو تلاش کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ امیر جے یو آئی نے کہا کہ مولانا سمیع الحق اور ان کے نظریہ نے دو سپر پاور طاقتوں کو شکست دے کر دنیا میں ایک تاریخ رقم کی۔ علماء، طلباء اور جمعیت کے کارکنان مولانا سمیع الحق کے مشن پر چل کر طاغوتی اور استحصالی قوتوں کے مقابلہ کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔


خبر کا کوڈ: 825338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825338/مولانا-سمیع-الحق-کا-مشن-پورا-کرکے-دم-لیں-گے-حامد-حقانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org