0
Sunday 3 Nov 2019 02:56

تیزگام حادثہ ریلوے انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے، محفوظ یار خان ایڈوکیٹ

تیزگام حادثہ ریلوے انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے، محفوظ یار خان ایڈوکیٹ
اسلام ٹائمز۔ حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ایمیٹی انٹرنیشنل کے صدر و متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محفوظ یار خان ایڈوکیٹ نے ٹرین کے المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیزگام کا حادثہ ریلوے انتظامیہ کی غفلت اور لاپروائی کا منہ بولتا ثبوت ہے، واقعے کی جوڈیشیل انکوائری کروا کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ عوام غفلت و لاپروائی کا شکار نہ ہو۔ ٹرین حادثے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حادثے کی جوڈیشل انکوائری بہت ضروری ہے، تاکہ حادثے کا شکار ہونے والے لوگوں کے ورثاء کو آگہی ہو کیونکہ ہماری اطلاع کے مطابق ٹرین اور اس کے مسافروں کا انشورنس ہوتا ہے، مختلف قسم کی پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے تمام مرحومین جو اس حادثے کے شکار ہوئے ہیں ان کے حقیقی ورثاء اور زخمیوں کو ان کا معاوضہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی اجتماع میں جانے والے مسلمانوں کو بھی بنیادی ضروریات کے لئے ٹرینوں میں کسی قسم کا چولہا جلانے کی ممانعت ہونی چاہیئے، ہر اسٹیشن پر تلاشی لے کر مسافروں کو سوار کرانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کے سامان کی چیکنگ انتہائی ضروری ہے تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 825349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش