0
Sunday 3 Nov 2019 08:25

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر، واپسی شروع

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر، واپسی شروع
اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں جاری عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ مولانا ابراہیم نے نماز فجر کے بعد اختتامی دعا کروائی۔ تین روزہ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے میں دنیا بھر سے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔ اجتماع کے شرکاء سے مختلف ممالک کے معروف علمائے کرام نے خطابات کئے۔ اجتماع کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ تبلیغی مرکز کے اپنے ڈنڈا بردار رضا کار بھی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ اجتماع کے اختتام پر کے بعد شرکاء کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔ رائیونڈ سٹی سے آنیوالے تمام روڈز پر شرکا کی گاڑیوں کو یکطرفہ چلایا جا رہا ہے۔ پاجیاں موڑ سے قزلباش چوک موٹروے تک دونوں اطراف پر ون وے ٹریفک ہے۔ بھوبتیاں چوک تا موہلنوال تک دونوں اطراف پر شرکا کی گاڑیوں کو ون وے بھیجا جا رہا ہے۔
 
رائیونڈ روڈ تا سندر اڈا ملتان روڈ، رائیونڈ مانگا روڈ پر شرکاء کیلئے ون وے ٹریفک ہے۔ سڑک کے دونوں اطراف اجتماع کے شرکاء ہی واپس جا رہے ہیں۔ کوٹ رادھا کشن روڈ اور صوئے آصل روڈ پر بھی شرکاء کی گاڑیوں کو یکطرفہ جا رہا ہے۔ ہر قسم کی ٹریفک کا موٹروے اور رنگ روڈ سے جانب رائیونڈ داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کی دوپہر 12 بجے تک شہریوں سے رائیونڈ روڈ استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں کیلئے رائیونڈ جانے کا پلان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق فیروز پور روڈ، للیانی روڈ، چونگی امرسدھو، گوالا کالونی ہلوکی سے جودھ پھاٹک رائیونڈ جا سکتے ہیں۔ مادر ملت موڑ تا ریلوے کراسنگ، کاچھا پھاٹک، ہلوکی، جودھ پھاٹک سے رائیونڈ جایا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 825355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش