QR CodeQR Code

عمران خان اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تجویز مسترد کرچکے ہیں، حامد میر

3 Nov 2019 09:20

حامد میر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ کچھ صحافیوں نے عمران خان کو بھری محفل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مشورہ دیا تھا، عمران خان نے یہ مشورہ مسترد کر دیا۔ حامد میر نے مزید لکھا کہ صحافیوں کا کام سوال کرنا ہوتا ہے، مشیر بننا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بند کمرے میں مشورہ دینے والے باہر آکر خاموش ہوگئے، یہی ان کی بہادری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سینیئر اینکر اور ممتاز صحافی حامد میر نے اسرائیل کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کے الزام کا جواب ٹویٹ کے ذریعے دیدیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے دھرنے میں کہا تھا کہ پاکستان میں اب اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں، قائد اعظم نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے فلسطینیوں کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا، مگر آج اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں، یہ کون سے قائد اعظم کا پاکستان ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی اس بات کا جواب اینکر حامد میر نے دیا ہے۔ حامد میر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ کچھ صحافیوں نے عمران خان کو بھری محفل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مشورہ دیا تھا، عمران خان نے یہ مشورہ مسترد کر دیا۔ حامد میر نے مزید لکھا کہ صحافیوں کا کام سوال کرنا ہوتا ہے، مشیر بننا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بند کمرے میں مشورہ دینے والے باہر آکر خاموش ہوگئے، یہی ان کی بہادری ہے۔


خبر کا کوڈ: 825363

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825363/عمران-خان-اسرائیل-کو-تسلیم-کرنے-کی-تجویز-مسترد-کرچکے-ہیں-حامد-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org