QR CodeQR Code

تحریک لبیک کا بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

3 Nov 2019 10:27

لاہور کے تاریخی مینار پاکستان گراونڈ میں ’’لبیک یارسول اللہ‘‘ کانفرنس سے خطاب میں خادم رضوی کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک جنرل الیکشن کی طرح حالیہ بلدیاتی الیکشن کیلئے بھی تیاریاں مکمل کرچکی ہے اور اس الیکشن میں بھرپور حصہ لیکر عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی نے اعلان کیا ہے کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں اپنی جماعت کے پلیٹ فارم سے بھرپور حصہ لیں گے اور ہر حلقے میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔ لاہور کے تاریخی مینار پاکستان گراونڈ میں ’’لبیک یارسول اللہ‘‘ کانفرنس سے خطاب میں خادم رضوی کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک جنرل الیکشن کی طرح حالیہ بلدیاتی الیکشن کیلئے بھی تیاریاں مکمل کرچکی ہے اور اس الیکشن میں بھرپور حصہ لیکر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔ خادم رضوی نے کہا کہ تحریک لبیک کا نصب العین ملک میں نظام مصطفیٰ (ص) کا نفاذ ہے اور اس مقصد کیلئے ہر دستیاب پلیٹ فارم استعمال کریں گے۔ انہوں نے رہنماوں کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی الیکشن کیلئے امیدواروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دیں اور بروقت تیاریاں مکمل کریں۔
 


خبر کا کوڈ: 825377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825377/تحریک-لبیک-کا-بلدیاتی-الیکشن-میں-حصہ-لینے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org