0
Sunday 3 Nov 2019 12:13

پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہے، سید فخر امام

پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہے، سید فخر امام
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہے، مسئلہ کشمیر پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا، بھارت کشمیر میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دے رہا، بھارت نے کشمیر کی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک ٹائمز سمیت عالمی اداروں نے کشمیر پر رپورٹس دیں، عالمی اداروں کی رپورٹس کے باعث بھارت پیچھے چلا گیا، پہلی بار مقبوضہ کشمیر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں، 5 اگست کے بعد ہزاروں بچے جیلوں میں قید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اینجلا مرکل نے بھی مودی سے کشمیر میں کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے، جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نے 70 سے 75 فیصد تقریر کشمیر پر کی، جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی تقریر کو توجہ سے سنا گیا، کشمیرسے متعلق دنیا میں پاکستان کے بیانیے کو پذیرائی ملی۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کشمیر ہماری شہ رگ ہے، کشمیر کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہوسکتا، کشمیر پاکستان کا مستقبل ہے۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ غیر ملکی وفود کو آزاد کشمیر کا دورہ کرایا، مہاتما گاندھی کا قاتل آر ایس ایس کا رکن تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 825408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش