QR CodeQR Code

افغانستان جانیوالے پاکستانیوں پر فائرنگ، 17 ہلاک

2 Jul 2011 22:08

اسلام ٹائمز:ہلاک ہونے والے سترہ پاکستانیوں میں سے سات کا تعلق نوشہرہ کے علاقے رشکئی سے ہے۔ تین لاشیں رشکئی پہنچا دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ افراد افغانستان کے علاقے ارزگان میں مزدوری کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے حملے کر کے فائرنگ کر دی۔


نوشہرہ:اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سترہ پاکستانی ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے مزدوری کے لیے افغانستان جانے والے افراد پر ارزگان کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ مسلح افراد کی فائرنگ سے سترہ افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد چیک پوسٹ تعمیر کر رہے تھے۔ ہلاک ہونے والے سترہ پاکستانیوں میں سے سات کا تعلق نوشہرہ کے علاقے رشکئی سے ہے۔ تین لاشیں رشکئی پہنچا دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ افراد افغانستان کے علاقے ارزگان میں مزدوری کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے حملے کر کے فائرنگ کر دی۔


خبر کا کوڈ: 82541

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/82541/افغانستان-جانیوالے-پاکستانیوں-پر-فائرنگ-17-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org