QR CodeQR Code

کرتارپور سکھ یاتریوں کے استقبال کیلئے تیار ہے، عمران خان

3 Nov 2019 12:26

کرتارپور منصوبے کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کراتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ میں گرو نانک جی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کے لئے ریکارڈ مدت میں کرتار پور منصوبہ مکمل کرنے پر اپنی حکومت کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور منصوبہ ریکارڈ وقت میں مکمل کرنے پر اپنی حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرتارپور سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور منصوبے کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کراتے ہوئے  کہا ہے کہ میں گرو نانک جی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کے لئے ریکارڈ مدت میں کرتار پور منصوبہ مکمل کرنے پر اپنی حکومت کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کرتارپور سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ کرتار پور راہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب 9 نومبر کو ہوگی جس میں بھارت سے نوجوت سنگھ سدھو اور سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سمیت اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم نےکرتارپور زیارت کے لیے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے پاسپورٹ اور 10 روز قبل اندراج کرانے کی شرط ختم کردی تھی۔


خبر کا کوڈ: 825411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825411/کرتارپور-سکھ-یاتریوں-کے-استقبال-کیلئے-تیار-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org