0
Sunday 3 Nov 2019 12:37

4 ممالک کیجانب سے گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی

4 ممالک کیجانب سے گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ ترکی، آذربائیجان، کرغزستان اور تاجکستان نے گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے حوالے سے دستیاب مواقع سے استفادہ حاصل کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ ترکی نے اپنے تعلیمی اداروں میں گلگت بلتستان کے طلباء کیلئے سکالرشپ کی بنیاد پر خصوصی کوٹہ مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں متعین ترکی، آذربائیجان، کرغزستان اور تاجکستان کے سفیروں نے وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن سے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے اسلامی برادر ممالک ترکی، ازربائیجان، کرغزستان اور تاجکستان کیساتھ مثالی تعلقات ہیں۔ پاکستان اور اسلامی برادر ممالک کے عوام کا ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہے۔ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کا ترکی اور دیگر اسلامی ممالک نے ساتھ دیا ہے اس سے اسلامی برادر ممالک کیساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ گلگت چترال ایکسپریس وے کی تعمیر سے مستقبل میں پاکستان کا سنٹرل ایشیاء کیساتھ زمینی رابطہ ممکن ہو سکے گا۔ ترکی، آزربائیجان، کرغزستان اور تاجکستان کیساتھ پاکستان خصوصاً گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے سیاحتی شعبے کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر غیر ملکی سفیروں نے گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں بھرپور سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
 
خبر کا کوڈ : 825413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش