0
Sunday 3 Nov 2019 15:45

ریلوے پولیس گیس سلنڈر لانے والے مسافروں کیخلاف سرگرم ہوگئی

ریلوے پولیس گیس سلنڈر لانے والے مسافروں کیخلاف سرگرم ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ سانحہ تیزگام کے بعد ریلوے پولیس متحرک ہوگئی، گیس سلنڈر لانے والے مسافروں کی چکنگ سخت کر دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق رائیونڈ اجتماع کے اختتام پر ریلوے پولیس رائیونڈ ریلوے سٹیشن پر فعال نظر آئی۔ پولیس اہلکار رائیونڈ ریلوے سٹیشن کے مرکزی دروازے پر کھڑے ہوئے اور سلینڈر لانے والے افراد کے سلینڈرز سے گیس نکالتے رہے جبکہ متعدد افراد گیس سلینڈر چھپا کر اندر جانے میں کامیاب ہوگئے۔ اس حوالے سے مسافروں کی آگاہی کیلئے ریلوے سٹیشن پر بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں کہ مسافر اپنے ساتھ گیس سلنڈر نہ لیکر آئیں تاہم تبلیغی جماعت کے اہلکاروں کیلئے چلائی جانیوالی 2 خصوصی ٹرینوں میں سوار ہونیوالوں کے سلنڈروں سے گیس نکال دی گئی تاہم پھر بھی کچھ افراد بھرے ہوئے سلینڈر لیکر سوار ہوگئے۔
 
ڈویژنل کمرشل افسر ریلوے لاہور شیریں حنا کا کہنا تھا کہ چند روز قبل پیش آنیوالے حادثے کے بعد ٹرین کے مسافروں کو سلنڈروں سے گیس نکال کر ٹرین میں سوار ہونے دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس کو اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور سٹیشن کے علاوہ دوران سفر بھی چیکنگ کی جائے گی اور جس مسافر کے پاس بھرے ہوئے سلینڈر ہوئے ان کی گیس نکال دی جائے گی اور جرمانہ بھی عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ قانون اب سب ٹرینوں کیلئے نافذ کر دیا گیا ہے اور سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 825430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش