0
Sunday 3 Nov 2019 16:26

سپریم کورٹ، جی بی حقوق عملدرآمد کیس کی سماعت 7 نومبر کو مقرر

سپریم کورٹ، جی بی حقوق عملدرآمد کیس کی سماعت 7 نومبر کو مقرر
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں جی بی کے آئینی حقوق عملدرآمد کیس کی سماعت 7 نومبر کو ہو گی۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا سات رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا۔ جسٹس گلزار کی سربراہی میں قائم خصوصی بینچ میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس فیصل عرب، جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔ اس سے پہلے اکتوبر میں بینچ پورا نہ ہونے پر کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کے جنوری 2019ء کے فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست دائر کی تھی، جی بی کے آئینی حقوق کیس پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے جنوری میں اپنے فیصلے میں گلگت بلتستان کو تمام تر بنیادی حقوق دینے کا حکم دیتے ہوئے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے دو ہفتے کی دیڈلائن دی تھی جس پر عملدرآمد ابھی تک نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 825434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش