QR CodeQR Code

عمران خان کے دورہ گلگت سے عوام مایوس ہو گئے، شمس میر

3 Nov 2019 16:42

گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جلسے میں ایسی تقریر کی جس سے یہاں کے عوام کا کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔ یکم نومبر کو دورہ گلگت کا انتخاب اس لئے کیا گیا کہ کشمیر میں فارن پالیسی ناکامی سے دورچار ہوئی ہے اور پاکستان کے نظریاتی و جغرافیائی موقف میں بھی مکمل ناکامی ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ گلگت سے عوام مایوس ہوئے ہیں، وزیراعظم نے جلسے میں ایسی تقریر کی جس سے یہاں کے عوام کا کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔ یکم نومبر کو دورہ گلگت کا انتخاب اس لئے کیا گیا کہ کشمیر میں فارن پالیسی ناکامی سے دورچار ہوئی ہے اور پاکستان کا نظریاتی و جغرافیائی موقف بھی کمزور پڑ چکا ہے۔ گلگت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات شمس میر نے کہا کہ وزیراعظم نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جی بی کیلئے کچھ بھی نہیں دے سکتا۔ سی پیک میں جے سی سی میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کو معطل کرنے کے بعد ختم کر دیا گیا ہے، سی پیک منصوبوں سے عطاء آباد اور کے آئی یو پن بجلی گھر منصوبے سمیت گلگت چکدرہ سڑک کو بھی نکالا گیا ہے، جبکہ نواز شریف کے دور میں جی بی جے سی سی کا ممبر تھا، کشمیر افیئرز سے سارے اختیارات گلگت بلتستان منتقل کر دیے گئے تھے، اس کے مقابلے میں عمران خان خطے کے مسائل اور مطالبات سے نابلد ہیں اور جی بی سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔


خبر کا کوڈ: 825436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825436/عمران-خان-کے-دورہ-گلگت-سے-عوام-مایوس-ہو-گئے-شمس-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org