0
Sunday 3 Nov 2019 18:30

 اسلام آباد میں موجود دھرنے کے شرکاء غیرآئینی و غیرپارلیمانی مطالبات کر رہے ہیں، سید فخر امام 

 اسلام آباد میں موجود دھرنے کے شرکاء غیرآئینی و غیرپارلیمانی مطالبات کر رہے ہیں، سید فخر امام 
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی پاکستان، سابق سپیکر و ممبر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی جتنی پامالی انڈیا کشمیر میں کررہا ہے دنیا میں کہیں نہیں ہورہی ہے، دنیا کی سب ہیومن رائٹس تنظیمیں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھا رہی ہیں، وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں بھرپور طریقے سے کشمیریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا کو مسئلہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا  جسے انڈیا نے روکنے کی کوششیں کی ہیں۔ بھارت نے ہمیشہ ہر محاذ پر مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالنے اور دبانے کی کوشش کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت مہمانِ خصوصی ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیرِاہتمام شمع بناسپتی و کوکنگ آئل ملتان اور ویز واش ملتان کے تعاون سے ای لائبریری  ملتان میں منعقدہ "کشمیر کانفرنس2019 "سے صدارتی خطاب میں کیا۔ جس کے مہمانان گرامی میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت و ممبر کشمیر کمیٹی پنجاب رکن صوبائی اسمبلی محمد ندیم قریشی، چیئرمین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمد اکمل مدنی، سماجی رہنما سبطین رضا لودھی، ملک محمد یوسف، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، مارکیٹنگ مینیجر شمع بناسپتی عمران اعظمی، سماجی رہنما پروفیسر اعظم حسین، محمد سلیم انچارج ای لائبریری ملتان شامل تھے۔

کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید فخر امام کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں موجود دھرنے کے شرکاء غیرآئینی و غیرپارلیمانی مطالبات کر رہے ہیں افسوس کہ اس سب سے مسئلہ کشمیر پس پشت چلا گیا، پاکستانی عوام اور میڈیا کے ساتھ ساتھ عالمی میڈیا پر بھی اس وقت دھرنا دکھایا جا رہا ہے، اس سب کا بہترین فورم پارلیمینٹ ہاوس ہے، جہاں اس پر بات ہوسکتی ہے، آج وقت کا تقاضا ہے کہ ہم کشمیریوں سے یکجہتی کے لے متحد ہوکر آواز اٹھائیں بھارت میں اپوزیشن اختلافات کے باوجود سڑکوں پر دھرنا نہیں دیتی، کشمیر پر تاریخی حملے کے باوجود بھارتی اپوزیشن نے وزیراعظم مودی سے استفعیٰ نہیں مانگا، وزیراعظم عمران خان کی یو این میں تقریر کا 70 فیصد حصہ کشمیر پر مشتمل تھا، برہان وانی کی شہادت نے کشمیر کی آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونک دی، اب نوجوانوں نے اس تحریک کو منتقی انجام تک پہنچانا ہے، وہی ہمارے آنے والے لیڈر ہیں اور لیڈر صرف سیاسی نہیں ہوتا، آپ جس شعبہ میں ہوں وہاں اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے خدمات سرانجام دیں۔ ہم نے اس ملک کی خدمت  صحیح معائنوں میں نہی کی اس طریقے سے جس طرح قائداعظم نے کی پاکستان کا مستقبل کشمیر کے بغیر ادھورا ہے، ہمیں پاکستان کو اکانومی ومعاشی طاقت بنانا ہوگا۔ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید فخر امام نے کہا کہ کشمیریوں کو ہر صورت استصواب رائے کا حق دیا جائے۔ کشمیر مسئلہ پر پاک بھارت تین جنگیں ہو چکی ہیں، بھارت خود اقوامِ متحدہ میں مسئلہ کشمیر لیکر گیا انڈیا ہمیشہ مذاکرات سے بھاگ گیا، بھارت میں علیحدگی کی 80 تحریکیں چل رہی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 825444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش