QR CodeQR Code

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام عبدالستار جمالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، شدید نعرے بازی 

3 Nov 2019 18:43

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ  ہمارا پہلا بھی محمد(ص)، ہمارا درمیان والا بھی محمد (ص)، ہمارا آخری بھی محمد (ص)، ہمارے آقا کی جانب اٹھی جو نظر چھین لیں گے ان آنکھوں سے نور بصر، مظاہرے کے شرکاء نے ستار جمالی کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے سندھ کے شہر دادو میں امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون عبدالستار جمالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر  عاطف حسین نے کہا ہے کہ جاہل المطلق، گستاخ امام زمانہ ملعون ستار جمالی کو فی الفور گرفتار کرکے قانونی تقاضوں کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے، کیونکہ گستاخ ناموس رسالت کا مسئلہ اور گستاخ امام مہدی کی ایک ہی سزا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گستاخ امام زمانہ ملعون ستار جمالی کو سرعام پھانسی کی سزا دی جائے تاکہ کوئی اور ایسی جرات نہ کر سکے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم، محمد ہادی، رونق عباس، ثقلین ظفر، ڈاکٹر موسی کاظم، زاہد مہدی نے کہا کہ ہمارا پہلا بھی محمد(ص)، ہمارا درمیان والا بھی محمد (ص)، ہمارا آخری بھی محمد (ص)، انہوں نے کہا کہ ہمارے آقا کی جانب اٹھی جو نظر چھین لیں گے ان آنکھوں سے نور بصر، مظاہرے کے شرکاء نے لبیک یا مہدی کے نعرے بھی لگائے اور مطالبہ کیا کہ ستار جمالی کو سرعام پھانسی دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 825445

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825445/ملتان-آئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-عبدالستار-جمالی-خلاف-احتجاجی-مظاہرہ-شدید-نعرے-بازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org