0
Sunday 3 Nov 2019 18:46

کراچی میں سردیوں کی شدت 20 سے 30 فیصد زائد رہے گی

کراچی میں سردیوں کی شدت 20 سے 30 فیصد زائد رہے گی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سردیوں کی آمد رواں ماہ کے آخر میں ہوگی، سردیوں کی شدت کراچی میں 20 سے 30 فیصد زائد رہے گی۔ ماہرین موسمیات کے مطابق نومبر کے وسط میں سردیوں کی لہر پاکستان کو متاثر کرے گی اور ملک کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ کراچی کیلئے ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان، جبکہ رات میں 17 سے 19 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔ نومبر کے تیسرے ہفتے سے کراچی میں درجہ حرارت مزید کم ہونا شروع ہوجائے گا، پولر وورٹکس کے مضبوط ہونے کے باعث مغربی سسٹم پاکستان کا رخ زیادہ کریں گے، جو ملک میں بارشیں اور زیادہ برف باری کا باعث بنیں گے۔ ماہرین کے مطابق بالائی سندھ اور زیریں پنجاب میں اچھی بارشیں متوقع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 825446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش