0
Sunday 3 Nov 2019 22:31

واپس جاکر پورے ملک کو اسلام آباد بنا دینگے، مولانا کا واپس جانے کا اشارہ

واپس جاکر پورے ملک کو اسلام آباد بنا دینگے، مولانا کا واپس جانے کا اشارہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن جائیں، مگر الیکشن کمیشن تو ہم سے بھی زیادہ بےبس ہے، سیاسی جماعتوں نے کہا ہے کہ کسی ٹربیونل میں نہیں جانا، پارلیمانی کمیٹی میں جانا ہے، ایک سال ہوگیا ہے پارلیمانی کمیٹی کو بنے ہوئے، لیکن نہ تو اس کمیٹی کا کوئی اجلاس ہوا، نہ ہی کوئی ٹی آر اوز طے ہوسکے، فارن فنڈنگ کا کیس پانچ سال سے الیکشن کمیشن میں لٹکا ہوا ہے، الیکشن کمیشن اس کیس کا فیصلہ نہیں کرسکتا تو باقی کیا فیصلہ کرے گا، واضح کرتا ہوں کہ ان حکمرانوں کو جانا ہوگا، یہاں اجتماع کرنے کے بعد ہمارا معاملہ یہاں نہیں رکے گا، واپس جائیں گے تو پورے پاکستان کو اسلام آباد بنا دیں گے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ڈی چوک نہ جانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مجمع کے لیے ڈی چوک بہت تنگ جگہ ہے، یہ کھلی جگہ ہے۔ اسلام آباد میں جاری آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسلام آباد کی پوری تاریخ کا یہ سب سے بڑا اجتماع ہے، مسئلہ ایک شخص کے استعفے کا نہیں، قوم کی امانت کا ہے، آج عوام یہاں خود جمع ہو کر اپنی امانت واپس لینے کی جنگ کر رہے ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے مزید کہا کہ الیکشن 2019ء کے نتائج کے مطابق دھاندلی کے باوجود حزب اختلاف کے ووٹ حکومتی بینچ کے ووٹوں سے زیادہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عام تاثر ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ لوگوں کے جذبات مدہم پڑ جاتے ہیں جبکہ آزادی مارچ کے شرکاء کا جوش و خروش بڑھتا چلا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 825459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش