0
Saturday 2 Jul 2011 22:52

افغانستان،عراق، گذشتہ ماہ 60 امریکی فوجی مارے گئے، امریکی اخبار

افغانستان،عراق، گذشتہ ماہ 60 امریکی فوجی مارے گئے، امریکی اخبار
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ ماہ عراق اور افغانستان میں ساٹھ امریکی فوجی ہلاک ہوئے، امریکی فوجیوں کی بڑھتی ہلاکتوں نے اوباما کی پالیسی پر سوال اٹھائے ہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جون کے دوران افغانستان میں ہلاک ہونے والے تقریبا پینتالیس فوجیوں میں سے نصف صرف جنوبی علاقوں میں ہلمند میں مارے گئے۔ دوسری جانب امریکی میجر جنرل جان تولان نے اعترف کیا ہے کہ اتحادی افواج سیکیورٹی کے حوالے سے نئی پالیسی بنا رہے ہیں۔ ادھر اوباما انتظامیہ عراق اور افغانستان میٕں سیکیورٹی کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد فوجیں واپس بلانے کی تیاریان کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 82547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش