0
Monday 4 Nov 2019 12:06

حکمرانوں کی تمام تر توجہ صرف انتقامی کارروائیوں کی طرف ہے عوام نڈھال ہو چکے ہیں، پی پی پی 

حکمرانوں کی تمام تر توجہ صرف انتقامی کارروائیوں کی طرف ہے عوام نڈھال ہو چکے ہیں، پی پی پی 
 اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رہنمائوں نے ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود کی خصوصی دعوت پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تفصیلی دورہ جنوبی پنجاب بڑا کامیاب ہے، عوامی پذیرائی سے بھرپور بلکہ تاریخ ساز، انقلاب آفریں، صوبہ کے قیام میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ مہنگائی، بے روزگاری، انتقامی سیاسی کارروائیوں اور خطہ کے غریب مزدور، عوام، کسان، طلبا، بے روزگاروں، اقلیتوں کی حقیقی ترجمان آواز اور صوبہ کے قیام کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، بلاول بھٹو کا دورہ حکمرانوں کی ظالمانہ ناکام پالیسیوں کی وجہ سے غریبوں، بے روزگاروں، کسانوں، طلبا اور تمام مکاتب فکر کیلئے خوشی کی نوید اور حوصلہ افزا ثابت ہوگا، دورہ ہر طبقہ فکر کے عوام کی بھرپور عوامی تائید و حمایت سے بھرپور کامیاب ہوگا۔ ملتان ہائی کورٹ بار سے خطاب کا جلسہ، اوچ شریف، بہاولپور ورکرز کنونشن، رحیم یارخان اور مظفرگڑھ کے جلسے کامیاب اور تاریخی ہوں گے۔ حکمران اپنی ظالمانہ ناکام عوام دشمن پالیسیوں، معاشی ابتر حالات، 50لاکھ گھروں، ایک کروڑ نوکریاں دینے، مہنگائی، بے روزگاری پر قابو پانے میں ناکامی کی بدولت عوامی حمایت و مقبولیت کھو چکے ہیں۔ ملکی تاریخ میں ایک سال کے اندر عوامی نفرت کا شکار ہو کر ناکام ہونے والی پہلی حکومت ہے۔ عوام بددعائیں دے رہے ہیں اور حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔ ظالمانہ ناکام اور ملازمین دشمن پالیسیوں کی وجہ سے تعلیمی و صحت کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ آئے روز ہڑتال پر ہیں، ادارے ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے کھوکھلے دعوے اور جھوٹے نعرے دم توڑ چکے ہیں۔ عوام 71سال ٹیکس دے کر تھک چکے ہیں۔ حکمرانوں نے ٹیکسیوں کی بھرمار کی ہوئی ہے۔ دوسری طرف بنیادی انسانی سہولیتیں دینے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ حکمرانوں کی تمام تر توجہ صرف انتقامی کارروائیوں کی طرف ہے عوام نڈھال ہو چکے ہیں۔ آئے روز بجلی، گیس اور پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے۔ حکمرانوں کے تمام دعوے نعرے جھوٹ ثابت ہوئے ہیں، سرکاری تعلیمی ادارے اور ہسپتال ہڑتالوں کی وجہ سے بند ہیں جبکہ نجی ہسپتال اور تعلیمی ادارے مافیا کا روپ دھار کر عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ نابینا افراد احتجاج پر ہیں۔ 
 
خبر کا کوڈ : 825472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش