QR CodeQR Code

میلاد مصطفے کی برکت سے جہالت کدہ عرب علم و حکمت کے نور سے جگمگا اٹھا، خوشیوں کی بہار اُمڈ آئی، رکن الدین حامدی

4 Nov 2019 11:40

میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی میلاد کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ساجد قادری نے کہا کہ تاجدارِ ختم نبوت کا جشن ولادت دھوم دھام سے منانا عاشقوں کی پہنچان ہے، جب تک دم میں دم ہے ہم اپنے پیارے آقا (ص) کا جشن ولادت بڑھ چڑھ کر مناتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم کالونی کے زیراہتمام 28 ویں سالانہ میلاد ریلی میلاد چوک شاہ رکن عالم کالونی سے نکالی گئی، جس میں علماکرام، مشائخ عظام، سیاسی و سماجی شخصیات، انجمن تاجران، معززین شہر اور ہزاروں کی تعداد میں عشاقانِ رسول(ص) نے شرکت کی۔ مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر رکن الدین ندیم حامدی، مشیر وزیراعلی پنجاب حاجی جاویداختر انصاری، میاں ریاض احمد، متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزا ارشدالقادری، راو محمد عارف رضوی، حافظ منظور الہی، ثمر حامدی نے میلاد ریلی کی قیادت کی۔ ریلی میں علی سخنور، راو عبدالقیوم شاہین، چوہدری شہزاد فیصل ارائیں، حاجی شیخ رفیق احمد، حامد ارائیں، اختر عالم قریشی، شیخ عمران ارشد سمیت ہزاروں عشاقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر رکن الدین ندیم حامدی نے کہا کہ میلاد مصطفٰے کی برکت سے جہالت کدہ عرب علم وحکمت کے نور سے منور ہوگیا۔ ہر سو خوشیوں کی بہار اُمڈ آئی، کائنات کا ذرہ ذرہ منور ہوگیا۔ مرکزی میلاد کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ساجد قادری نے کہا کہ تاجدارِ ختم نبوت کا جشن ولادت دھوم دھام سے منانا عاشقوں کی پہنچان ہے۔ جب تک دم میں دم ہے ہم اپنے پیارے آقا (ص) کا جشن ولادت بڑھ چڑھ کر مناتے رہیں گے۔ متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزا ارشدالقادری اور سیکرٹری جنرل راو محمد عارف رضوی نے کہا کہ حضوراکرم (ص) کی تشریف آوری سے ظلم وبربریت کے سیاہ دور کا خاتمہ ہوا۔ آپ کی آمد سے غریبوں، بیواں، بے کسوں اور مظلوموں کو سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ ملا۔ آپ پوری کائنات کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے۔ میلاد ریلی میں مختلف مکاتب فکر اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے رہنماوں نے شرکت کی۔ میلاد ریلی میں مختلف فلوٹ شامل تھے جن میں خانہ کعبہ اور روضہ رسول کے قد آدم ماڈل، گھوڑے، بگھیاں، قوال پارٹی، جوڈو کراٹے شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 825473

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825473/میلاد-مصطفے-کی-برکت-سے-جہالت-کدہ-عرب-علم-حکمت-کے-نور-جگمگا-اٹھا-خوشیوں-بہار-ا-مڈ-آئی-رکن-الدین-حامدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org