QR CodeQR Code

پاکستان پیپلزپارٹی آزادی مارچ کا حصہ ہے لیکن دھرنے کا حصہ نہیں ہونگے، بلاول بھٹو زرداری 

4 Nov 2019 02:11

بہاولپور میں سانحہ تیزگام کے زخمیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ زخمیوں اور جاں بحق کے لواحقین کے ساتھ نامناسب رویہ قابل افسوس ہے، نااہل اور نالائق حکومت کا بوجھ ہم کیوں اٹھائیں، اگر عدلیہ، میڈیا اور دیگر اداروں پر پابندی لگائی جائے گی تو پیپلزپارٹی اپنا احتجاج کا حق رکھتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے کو فی الفور استعفیٰ دینا چاہئیے، عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت ہر محاذ پر فیل ہو چکی ہے، تیزگام ٹرین حادثہ پہلا نہیں ہے، تحقیقات ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بہاولپور میں سانحہ تیزگام کے زخمیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ُامید ہے وفاقی اور پنجاب حکومت اپنی ذمہ داری پوری کر ے گی، حکومت عوام کا خیال نہیں رکھ رہی، پیپلزپارٹی دھرنا میں شرکت نہیں کر سکتی، مولانا کا بیان سیاسی بھی ہوسکتا ہے، وزیراعظم کو خود گھر سے لانے کا نہیں کہا بلکہ عوام کے لیے کہا ہے، حکومت سیلکڈ ہو کر آئی ہے یہ حکومت کسی اور کی سازش کا نتیجہ ہے، وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے انہیں پورا کیا جائے، معیشت کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی آزادی مارچ کا حصہ ہے لیکن دھرنے کا حصہ نہیں ہونگے، وزیراعظم اپنا وعدہ پورا کریں اور وزیر ریلوے کو استغفی دلائیں، زخمیوں اور جاں بحق کے لواحقین کے ساتھ نامناسب رویہ قابل افسوس ہے، نااہل اور نالائق حکومت کا بوجھ ہم کیوں اٹھائیں، اگر عدلیہ، میڈیا اور دیگر اداروں پر پابندی لگائی جائے گی تو پیپلزپارٹی اپنا احتجاج کا حق رکھتی ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 825474

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825474/پاکستان-پیپلزپارٹی-آزادی-مارچ-کا-حصہ-ہے-لیکن-دھرنے-نہیں-ہونگے-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org