0
Monday 4 Nov 2019 02:27

علی پور، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام گستاخ امام مہدی (ع) عبدالستار جمالی کے خلاف احتجاجی ریلی 

علی پور، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام گستاخ امام مہدی (ع) عبدالستار جمالی کے خلاف احتجاجی ریلی 
اسلام ٹائمز۔مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور کے زیراہتمام سندھ کے شہر دادو میں امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون عبدالستار جمالی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی مرکزی امام بارگاہ مہاجرین سے تھانہ علی پور تک نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور کے سیکرٹری جنرل سید رضوان حیدر کاظمی، شاکر حسین کاظمی اور دیگر نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر گستاخ امام مہدی کے خلاف نعرے درج تھے، ریلی کے شرکاء نے ملعون عبدالستارجمالی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اُسے فی الفور پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت وقت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، سندھ حکومت ملک میں ایک مرتبہ فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے، ایک ملعون کی گستاخی سے پوری دنیائے تشیع اس وقت سراپا احتجاج ہے، اگر حکومت سندھ نے اس ملعون کے خلاف فی الفور کاروائی نہ کی اور اُسے قرار واقعی سزا نہ دی تو حالات کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔ 
خبر کا کوڈ : 825475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش