0
Monday 4 Nov 2019 09:37

سیاسی بیانات دینے پر امیر تبلیغی جماعت نے مولانا طارق جمیل کو غیر فعال کر دیا

سیاسی بیانات دینے پر امیر تبلیغی جماعت نے مولانا طارق جمیل کو غیر فعال کر دیا
اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت کی شوریٰ نے مولانا طارق جمیل کو غیر فعال کر دیا۔ اتنہائی باوثوق ذرائع کے مطابق رائیونڈ میں حالیہ تبلیغی اجتماع کے انعقاد سے قبل شہباز شریف نے تبلیغی مرکز کا دورہ کیا اور امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمان سے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے امیر جماعت سے مولانا طارق جمیل کی جانب سے عمران خان کے حق میں بیان دینے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ تبلیغی جماعت غیر سیاسی جماعت ہے، لیکن مولانا طارق جمیل عمران خان کے حق میں بیانات دے کر تبلیغی جماعت کی حیثیت کو متنازع بنا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امیر تبلیغی جماعت مولانا نذرالرحمان نے شہباز شریف کو یقین دہانی کروائی کہ وہ مولانا طارق جمیل کو غیر فعال کر دیں اور انہیں اجتماع سے خطاب نہیں کرنے دیا جائے گا جس پر اس اجتماع میں مولانا طارق جمیل کو خطاب کی اجازت نہیں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے میاں نوازشریف کی جانب سے اجتماع کے انتظامات کیلئے بھاری رقم کا چیک بھی پیش کیا جسے مولانا نذرالرحمان نے وصول کر لیا۔ تاہم اس حوالے سے مولانا طارق جمیل کا موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو ان سے بات نہیں ہو سکی۔
 
خبر کا کوڈ : 825482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش