0
Monday 4 Nov 2019 10:25

اسحاق ڈار کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی دی گئی درخواست رد

اسحاق ڈار کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی دی گئی درخواست رد
اسلام ٹائمز۔ انٹرپول نے حکومت پاکستان کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی دی گئی درخواست رد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنما اسحاق ڈار کی طرف سے فراہم کردہ شواہد کو انٹرپول کے جنرل سیکرٹریٹ نے قبول کرتے ہوئے تمام بیوروز کو ان کی ڈیٹا فائلز حذف کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ انٹرپول نے اسحاق ڈار کو بھی ریڈ وارنٹ جاری نہ کرنے کے فیصلے سے خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے اسحاق ڈار کے متعلق فیصلہ دی کمیشن فار دی کنٹرول آف فائلز کے 109 ویں اجلاس میں کیا گیا ہے۔ چند ماہ قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے انکشاف کیا تھا کہ برطانیہ نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 825493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش