0
Monday 4 Nov 2019 10:48

وزیراعظم کے دورہ گلگت سے خود تحریک انصاف بھی مایوس ہوگئی، مولانا عطاء اللہ شہاب

وزیراعظم کے دورہ گلگت سے خود تحریک انصاف بھی مایوس ہوگئی، مولانا عطاء اللہ شہاب
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے امیر مولانا عطاء اللہ شہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے گلگت میں خطاب سے لگا کہ ان کے دل و دماغ پر مولانا فضل الرحمن سوار ہیں، تحریک انصاف کی مقامی قیادت ڈھنڈورا پیٹ رہی تھی کہ وزیراعظم جی بی کے آئینی حقوق کے حوالے سے بات کریں گے، بڑے بڑے اعلانات کریں گے، دودھ کی نہریں بہائیں گے، لیکن وزیراعظم نے گلگت میں بھی وہی پرانی تقریر کی، جس میں صرف اپوزیشن کو برا بھلا کہنے کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مسائل پر بات کرنے وہ آئے ہی نہیں تھے، وزیراعظم کے دورے سے خود تحریک انصاف کی مقامی قیادت مایوس ہے، عوام نے جو امیدیں لگائی تھیں، وہ بھی ناامیدی میں بدل گئیں۔ انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام اور تمام اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ اب اس حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہے، اس لئے اسلام آباد میں آزادی مارچ عمران خان کے مستعفی ہونے اور نئے انتخابات کے اعلان تک جاری رہے گا، ہم اپنے مطالبات پورے کروا کر ہی وہاں سے اٹھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 825502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش