0
Saturday 2 Jul 2011 23:21

کوئٹہ، سابق وفاقی وزیر یار محمد رند اشتہاری قرار

کوئٹہ، سابق وفاقی وزیر یار محمد رند اشتہاری قرار
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کی مقامی عدالت نے قتل کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر اور بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کے واحد رکن سردار یار محمد رند کو اشتہاری قرار دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج داؤد خان کی عدالت نے انیس سو بیانوے میں ڈاکٹر بانو روڈ پر دو افراد کے قتل کے مقدمے میں سردار یار محمد رند کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا، متعدد بار سمن بھیجے گئے، وارنٹ جاری کئے گئے، لیکن یار محمد رند عدالت میں پیش نہ ہوئے، مقدمے میں ان کے چار ساتھیوں عبدالرحمان، شیر محمد، بابل اور منظور کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے، اس سے قبل یار محمد رند کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں عمر قید کی سزا بھی سنا چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 82553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش