0
Monday 4 Nov 2019 12:37

گلگت سکردو روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند، بحالی میں دو سے تین دن لگیں گے، ایف ڈبلیو او

گلگت سکردو روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند، بحالی میں دو سے تین دن لگیں گے، ایف ڈبلیو او
اسلام ٹائمز۔ گلگت سکردو شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی، ایف ڈبلیو او ذرائع کے مطابق روڈ کی بحالی میں دو سے تین دن لگیں گے۔ روندو باغیچہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں روڈ کا 75 میٹر حصہ کٹ کر دیا برد ہو چکا ہے جہاں بھاری مشینری کے زریعے نئے سرے سے روڈ بنانے کی ضرورت ہے۔ ایف ڈبلیو او ذرائع کے مطابق بھاری مشینری متاثرہ جگہ پر پہنچا دی گئی ہے اور بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت سکردو روڈ (شاہراہ بلتستان) کے توسیعی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے، خیال کیا جا رہا ہے کہ ایک سے ڈیڑھ سال کے اندر اندر روڈ پر کام مکمل ہو جائے گا۔ 164 کلومیٹر طویل شاہراہ کے توسیعی منصوبے کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کے پاس ہے۔
خبر کا کوڈ : 825539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش