QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 سکیورٹی اہلکار شہید

4 Nov 2019 13:40

پہلا واقعہ میرعلی سب ڈویژن علاقے شرک خیل میں پیش آیا جہاں دو اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، جبکہ دوسرا واقعہ تحصیل دتہ خیل علاقے منظر خیل میں پیش آیا جہاں ایک اہلکار زخمی ہوا۔ بم حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے دو مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز پر بم حملوں کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جاں بحق اہلکاروں میں سپاہی انصار مہدی اور سپاہی شفقت شاہ، جبکہ زخمیوں میں حولدار مرتضٰی اور سپاہی ساجد شامل ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ میرعلی سب ڈویژن علاقے شرک خیل میں پیش آیا جہاں دو اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، جبکہ دوسرا واقعہ تحصیل دتہ خیل علاقے منظر خیل میں پیش آیا جہاں ایک اہلکار زخمی ہوا۔ بم حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 825562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825562/شمالی-وزیرستان-بارودی-سرنگ-کا-دھماکہ-2-سکیورٹی-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org