QR CodeQR Code

سوات، موبائل فون استعمال کرنے پر خاتون قتل

4 Nov 2019 14:03

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دونوں ملزمان نے اپنے جرم کا سہرا کسی اور کے سر سجانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا تھا مریم کو نامعلوم شخص نے قتل کیا لیکن پولیس کو جلد علم ہوگیا کہ قتل انہی دونوں نے کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سوات ميں موبائل فون استعمال کرنے والی خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ 20 سالہ مریم کی 2 سال قبل خورشید نامی شخص سے شادی ہوئی تھی اور اس کی ایک 6 ماہ کی بچی ہے۔ مریم کا شوہر 10 ماہ قبل روزگار کیلئے سعودی عرب گیا تھا۔ خاتون کے دیور خالد کے مطابق مریم موبائل فون پر کسی آدمی سے باتیں کرتی تھی جس پر میں نے صدام (مقتولہ کے بھائی) کو بلایا اور ہم دونوں نے مل کر اسے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دونوں ملزمان نے اپنے جرم کا سہرا کسی اور کے سر سجانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا تھا مریم کو نامعلوم شخص نے قتل کیا لیکن پولیس کو جلد علم ہوگیا کہ قتل انہی دونوں نے کیا ہے۔ سرکل ڈی ایس پی شوکت علی خان کا کہنا ہے کہ ملزم خالد نے دعویٰ کیا کہ اس نے قتل میں ساتھ ضرور دیا لیکن گولی اس نے نہیں چلائی۔ پولیس نے اعتراف جرم کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزمان کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے اور انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مریم کی والدہ اور بہن نے حکام سے ملزمان کو سخت سزا دینے کی اپیل کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 825565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825565/سوات-موبائل-فون-استعمال-کرنے-پر-خاتون-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org