QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمٰن کی گرفتاری کیلئے درخواست دائر

4 Nov 2019 18:22

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے بیان دیا کہ آزادی مارچ کے شرکاء وزیراعظم ہاؤس جا کر عمران خان کو گرفتار کر سکتے ہیں، لوگوں کو ریاست کیخلاف اُکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، اسلئے مولانا فضل الرحمٰن کو گرفتار کرکے انکے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی گرفتاری کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی گرفتاری اور ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں ندیم سرور ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن اپنی تقاریر سے لوگوں کو اُکسا رہے ہیں جس سے ملک انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔ موقف میں مزید کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے بیان دیا کہ آزادی مارچ کے شرکاء وزیراعظم ہاؤس جا کر عمران خان کو گرفتار کر سکتے ہیں، لوگوں کو ریاست کے خلاف اُکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، اس لئے مولانا فضل الرحمٰن کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 825597

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825597/مولانا-فضل-الرحم-ن-کی-گرفتاری-کیلئے-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org