0
Monday 4 Nov 2019 18:59

دھرنے میں طالبان کے جھنڈے ثابت کرتے ہیں پیچھے انڈیا ہے، اشرف جلالی

دھرنے میں طالبان کے جھنڈے ثابت کرتے ہیں پیچھے انڈیا ہے، اشرف جلالی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ (ص) کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ عین حالت جنگ میں فضل الرحمٰن کی فوج پر تنقید خونخوار مودی کیلئے خوشی کا باعث بن رہی ہے، دھرنے میں طالبان کے جھنڈے لہرانے نے ثابت کر دیا ہے کہ فضل الرحمٰن کی پشت پر ہندوستان بذریعہ طالبان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو عمران خان اور فضل الرحمٰن دونوں کے روپ میں سوائے نا امیدی کے کچھ نظر نہیں آ رہا، مہنگائی میں پستے ہوئے پاکستانیوں کو اور غلامی میں جکڑے ہوئے کشمیریوں کو دھرنا کھیل میں ہر گز کوئی دلچسپی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمٰن کے دھرنے کے تمام نعروں اور تقریروں کو نچوڑنے سے یہی خلاصہ نکلتا ہے ”مجھے کیوں نکالا“۔ اقتدار کے حریص مُلا نے وزارت عظمٰی کے حصول کیلئے مغربی اور امریکی حکام کی بھی بہت منتیں سماجتیں کیں، چنانچہ یہ شخص وزارت عظمٰی کے حصول کیلئے  بڑے سے بڑے گناہ اور ہر قسم کی بدی  سے اتحاد کر سکتا ہے۔ اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزی، اسفند یار ولی اور فضل الرحمٰن تحریک پاکستان کے سب مخالفین آج پاکستان کی بھلائی کیلئے اکھٹے ہو سکتے تھے ہرگز نہیں، کاش کہ یہ تمام لوگ حزب اقتدار اور حزب اختلاف کشمیر کی آزادی کیلئے متحد ہوتے۔
 
خبر کا کوڈ : 825603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش