0
Monday 4 Nov 2019 19:01

اصغریہ تحریک کا مرکزی کنونشن 15 تا 17 نومبر بھٹ شاہ میں ہوگا

اصغریہ تحریک کا مرکزی کنونشن 15 تا 17 نومبر بھٹ شاہ میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا چوتھا سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان "میراث مصطفیٰؐ قرآن و اہلبیتؑ 15 تا 17 نومبر 2019ء ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں منعقد کیا جائے گا۔ کنونشن میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے اصغریہ کے سابقین شرکت کریں گے، مرکزی کنونشن میں دعائے کمیل، موضوعاتی دروس، صحت و آگاہی پروگرام، نئے سالانہ پروگرام کی تجاویز، اجتماعی مباحثہ، تحریک کی کارکردگی رپورٹس، تقسیم انعامات اور نئے سال کیلئے میر کارواں کے انتخاب سمیت اہم نشستیں ہونگی، جبکہ 17 نومبر اتوار کے روز یوم صادقینؑ کا جلسہ عام ہوگا۔ اصغریہ تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر شہزاد رضا نے تحریک کے پالیسی ساز ادارے مجلس اعلیٰ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا کہ اصغریہ تحریک وطن عزیز  پاکستان میں مکتب اہلبیتؑ کی تعلیمات اور فکر کی ترویج اور تشہیر کی خدمات میں صف اول میں ہے۔

شہزاد رضا نے کہا کہ میراث مصطفیٰ قرآن و اہلبیتؑ کی فکر اور پیغام کو ہر انسان تک پہنچانے کیلئے پورا سال سندھ بھر میں تقریبات اور پروگرامات منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اصغریہ تحریک کا نصب العین حضرت محمدؐ و آل محمدؐ کی تعلیمات کے مطابق پڑھے لکھے طبقے کی تربیت کرنا، تاکہ وہ مومن حقیقی بن کر دین اسلام کی دعوت دیں اور آگے بڑھ کر اسلامی معاشرہ قائم کریں۔
خبر کا کوڈ : 825604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش