QR CodeQR Code

تحریک بیداری امت مصطفی نے میلاد کے پروگراموں کو حتمی شکل دیدی

4 Nov 2019 19:08

انتظامی کمیٹی کے سربراہ کے مطابق استاد معظم علامہ سید جواد نقوی کی قیادت میں 12 ربیع الاول بمطابق 10 نومبر بروز اتوار وحدت امت میلاد ریلی جامعہ العروة الوثقیٰ چندرائے سے شروع ہوکر پھاٹک چونگی امرسدھو فیروز پور روڈ پر اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی میں علما، طلبا اور دیگر عاشقان مصطفی کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کی ہدایت پر سید الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی میں جشن میلادالنبی کے پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انتظامی کمیٹی کے سربراہ کے مطابق استاد معظم علامہ سید جواد نقوی کی قیادت میں 12 ربیع الاول بمطابق 10 نومبر بروز اتوار وحدت امت میلاد ریلی جامعہ العروة الوثقیٰ چندرائے سے شروع ہوکر پھاٹک چونگی امرسدھو فیروز پور روڈ پر اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی میں علما، طلبا اور دیگر عاشقان مصطفی کی بڑی تعداد شریک ہوگی جبکہ 15 نومبر کو مسجد البیت العتیق جامعہ العروة الوثقیٰ میں جشن میلاد کے سلسلے میں محفل نعت و منقبت اور 17 نومبر کو ختم نبوت و وحدت امت کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ جس میں تمام اسلامی مکاتب فکر کے علما و مفکرین اور دانشوران سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 825605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825605/تحریک-بیداری-امت-مصطفی-نے-میلاد-کے-پروگراموں-کو-حتمی-شکل-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org