0
Monday 4 Nov 2019 19:28

عمران خان کے سلیکٹرز شاید بھول گئے ملک و ریاست عوام سے ہی قائم ہوتی ہے، وقار مہدی

عمران خان کے سلیکٹرز شاید بھول گئے ملک و ریاست عوام سے ہی قائم ہوتی ہے، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے بھرپور احتجاج سے عمران خان اور ان کی حکومت بوکھلا گئی ہے، عمران خان اور ان کے سلیکٹرز شاید بھول گئے ہیں کہ ملک اور ریاست عوام سے ہی قائم ہوتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں بطور سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان اپنا مؤقف واضح کرے، نہ کہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نالائق اور نااہل کابینہ این آر او نہیں دینگے کی رٹ قائم کئے ہوئے ہیں، مگر وہ بتانے سے بھی گریزاں ہے کہ ان سے این آر او مانگا کس نے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پوری کابینہ میں این آر او حاصل کئے ہوئے لوٹوں کی فوج موجود ہے، جنہیں سلیکٹڈ حکومت کا حصہ بننے پر ”بڑی“ معافی بھی مل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم جان چکی ہے کہ کھلاڑی کبھی سیاست دان نہیں بن سکتا اور شیخ چلیوں کے ہاتھوں ملک اور عوام کو سونپ دینا بربادی کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 825606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش