QR CodeQR Code

کوشش ہے تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہو جائیں، مولانا عبدالغفور

4 Nov 2019 20:20

جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے اے پی سی کے اختتام پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں کیے جانے والے فیصلوں کا اعلان امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان خود کریں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ اے پی سی نہایت کامیاب تھی کیونکہ تمام جماعتیں یک زبان ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ احتجاج جاری ہے اور جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتیں یک زبان تھیں۔ جے یو آئی (ف) نے اپنے اراکین اسمبلی سے استعفے طلب کر لیے ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے اے پی سی کے اختتام پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں کیے جانے والے فیصلوں کا اعلان امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان خود کریں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ اے پی سی نہایت کامیاب تھی کیونکہ تمام جماعتیں یک زبان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کا کردار مثبت تھا۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کر لیے جائیں۔ ذرائع ابلاغ کو انہوں ںے بتایا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے رہبر کمیٹی ملاقات کرے گی۔ اے پی سی کے حوالے سے متعدد قیاس آرائیاں اس وقت وفاقی دارالحکومت میں زیر گردش ہیں لیکن جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے اس ضمن میں صورتحال کافی حد تک واضح کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 825613

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825613/کوشش-ہے-تمام-معاملات-افہام-تفہیم-سے-حل-ہو-جائیں-مولانا-عبدالغفور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org