0
Monday 4 Nov 2019 21:45
بلوچستان تندور ایسوسی ایشن کی حکومت کو دھمکی

روٹی 30 روپے کی کرو ورنہ جے یو آئی کے دھرنے میں شامل ہو جائینگے

روٹی 30 روپے کی کرو ورنہ جے یو آئی کے دھرنے میں شامل ہو جائینگے
اسلام ٹائمز۔ نانبائیوں نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ کیا گیا تو وہ جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ میں شامل ہو جائیں گے۔ آل بلوچستان تندور ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پر جے یو آئی (ف)  کے آزادی مارچ میں شامل ہونےکی دھمکی دے دی۔ آل بلوچستان تندور ایسوسی ایشن نے روٹی كی قیمت 320 گرام پیڑہ 30 روپے كرنے اور مجسٹریٹ كی جانب سے كیے گئے جرمانے كی رقم 5 لاكھ روپے واپس كرنے كا مطالبہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ اگر 5 دنوں میں مطالبات نہیں مانے گئے تو تندور بند كركے جمعیت علماء اسلام (ف) کے آزادی مارچ میں شامل ہوجائیں گے، کیوں کہ احتجاج ہمارا حق ہے، جس كے لئے ہر محاذ پر لڑیں گے اور عدالت سے بھی رجوع كریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2 ماہ قبل 100 كلو والی آٹے كی بوری 4200 روپے میں فروخت ہورہی تھی جو اب 5500 روپے تک پہنچ چكی ہے جب كہ روٹی كی قیمت وہی پرانی ہے، دوسری طرف مجسٹریٹ صاحبان نے بغیر كسی وجہ كے5 لاكھ روپے جرمانہ وصول كیا ہے، میٹروپولیٹن كو حق حاصل نہیں كہ وہ جرمانہ وصول كرے۔
خبر کا کوڈ : 825624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش