QR CodeQR Code

شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کے لئے برادر یوسف نہ بنیں، حافظ حسین احمد

4 Nov 2019 21:52

اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم کراچی میں الیکڑانک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی ترجمان جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ہر پارٹی اپنی بساط اور پالیسی کی بنیاد پر حصہ ڈالتی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) چونکہ نواز شریف کو اپنا قائد قرار دے چکی ہے، اس لئے ان کے پیغامات، خط اور بیانیہ سے ہٹ کر رویہ یقینا باعث شکوہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔  جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی ترجمان سابق پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اللہ صحت دے، اس اپوزیشن میں ان کے بیانیہ اور نظریہ ووٹ کو عزت دو کا احترام شہباز شریف کو بھی کرنا چاہیئے تھا، اگر وہ نواز شریف کو اپنا قائد بھی سمجھتے ہیں تو ان کو اس وقت برادر یوسف نہیں بننا چاہیئے۔ وہ اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم کراچی میں الیکڑانک میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادوں میں شامل پارٹیوں کا احترام اور ان کے خیالات کو اہمیت دینا لازمی ہوتا ہے، ہر پارٹی اپنی بساط اورپالیسی کی بنیاد پر حصہ ڈالتی ہے، اس لئے ہمیں کسی اور سے شکایت کا حق نہیں، مسلم لیگ (ن) چونکہ نواز شریف کو اپنا قائد قرار دی چکی ہے، اس لئے ان کے پیغامات، خط اور بیانیہ سے ہٹ کر رویہ یقینا باعث شکوہ ہے۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ مریم اورنگزیب اور احسن اقبال کی جانب سے 31 تاریخ کے پروگرام کے منسوخی کا میڈیا میں بیان پورے ملک میں اپوزیشن کے نیک خواہوں کے لئے کوفت کا باعث بنا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود مجموعی طور پر ہم تمام اپوزیشن قائدین اور پارٹیوں کے ممنون و مشکور ہیں جنہوں نے ان حالات میں بھرپور انداز میں تعاون فرمایا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام پارٹیاں حکومت کی رخصتی اور از سرنو صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد، آئین کی بالادستی اور آئین میں طے شدہ اسلامی دفعات کے تحفظ پر یکسوں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 825625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825625/شہباز-شریف-اپنے-بھائی-نواز-کے-لئے-برادر-یوسف-نہ-بنیں-حافظ-حسین-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org