0
Monday 4 Nov 2019 22:41

پاکستان نے افغانستان کیلئے ویزوں کا اجراء روک دیا

پاکستان نے افغانستان کیلئے ویزوں کا اجراء روک دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سفارتخانے نے کابل کیلئے ویزوں کا اجراء روک دیا ہے، کابل میں پاکستانی سفارتکاروں کی گاڑیاں روک کر ہراساں کیا گیا، پاکستان میں افغان سفارتخانہ کے ناظم الامور کو طلب کرکے سفارتکاروں کے عدم تحفظ پر شدید احتجاج کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کے کے نتیجے میں پاکستانی سفارتخانے نے کابل کیلئے ویزوں کا اجراء روک دیا۔ واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے سفارتکاروں اور سفارتخانے کے دیگر اہلکارں کو گزشتہ دو روز مسلسل ہراساں کیا گیا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے نائب سفیر حسن وزیر کے علاوہ میڈیا، تجارت اور کابل میں سفارتخانے میں وزارت خارجہ کے افسران کو افغان پولیس اور انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے گھروں سے سفارتخانے جاتے ہوئے ہراساں کیا اور جگہ جگہ ان کی گاڑیاں روکی گئیں۔

اتوار کو نائب سفیر اور دیگر اہلکاروں کی گاڑیوں کو روکنے اور ان کو گاڑی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ ڈپٹی سفیر کی گاڑی پر پانی کی خالی بوتلیں پھینکی گئیں اور ان کی گاڑی کو سفارتخانے جاتے ہوئے دوسرے راستے جانے پر مجبور کیا گیا۔ افغان پولیس اور انٹیلی جنس کی جانب سے ہراساں کرنے کے واقعات ایک منظم طریقے سے کئے گئے، ان کے مطابق نائب سفیر کی گاڑی کا رخ سفارتخانے کے راستے سے موڑ کر انہیں ائیر پورٹ کی جانب مجبور کیا گیا اور اس راستے پر موٹر سائیکل والوں کو نائب سفیر کی گاڑی کے سامنے کھڑا کر کے گاڑی روک دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 825635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش