0
Monday 4 Nov 2019 23:09

خیبر پختونخوا اسمبلی میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر وجہ دلاؤ نوٹس جمع

خیبر پختونخوا اسمبلی میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر وجہ دلاؤ نوٹس جمع
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس خیبرپختون خوا اسمبلی میں جمع کیا گیا ہے۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے طول و عرض میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ اور اُس کے نتیجے میں اموات لمحہ فکریہ ہے، کینسر کا علاج مہنگا ہونے سے اکثر مریض اخراجات  برداشت نہیں کرپاتے اور فوت ہوجاتے ہیں جب کہ ملک بھر کے اعداد و شمار کے مطابق کینسر کے سب سے زیادہ مریضوں کا تعلق ہمارے صوبے سے ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ دہشت گردی، دھماکوں اور زہر آلود مواد نے اپنے زہریلے اثرات اس موذی مرض کی شکل میں چھوڑ دیئے ہیں۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے تا کہ اس موذی مرض کی وجوہات معلوم ہوسکیں اور کینسر کے مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے سرکاری خزانے سے فوری احکامات جاری کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 825639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش